• news

ریونیو افسر رمضان بازاروں میں ڈیوٹی پر مامور، سائلین رل گئے

فیروزوالہ (نامہ نگار) حکومت پنجاب کے احکامات پر سستے رمضان بازاروں میں ریونیو افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگ جانے سے سائلین رل گئے۔ ریونیو کے دفاتر میں صرف ایک دو اہلکار نظر آتے ہیں جو ہر سائل کو یہ بات کہہ کر ٹال دیتے ہیں افسران سستے رمضان بازاروں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ریونیو افسران سے نقل اراضی حاصل کرنے کیلئے عوام افسران کی تلاشی میں سارا دن گھومتے رہتے ہیں، پٹوار خانوں میں پٹواریوں کی بجائے ان کا عملہ زمینداروں اور پلاٹوں کی خریداری کرنے والے افراد کو لوٹا رہا ہے۔ شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریونیو عملے کو دفاتر میں کام کرنے کیلئے پابند کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن