کراچی: عزیربلوچ گروپ کے اہم کمانڈر یوسف پٹھان سمیت 28ملزم گرفتار
کراچی(صباح نیوز)عزیر بلوچ گروپ کاا ہم کمانڈر اور لیاری گینگ وار کا ملزم یوسف پٹھان حب چوکی سے گرفتار کرلیا گیاجبکہ دیگر کارروائیوں میں 28 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جبکہ نیوکراچی ناگن چورنگی پر ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی لسبیلہ ضیامندوخیل کے مطابق یوسف پٹھان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یوسف پٹھان قتل ،اغوابرائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ وہ لیاری گینگ وار عزیر گروپ کا اہم کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ایم کیو ایم لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز نے ملزموں نے 16افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ایس پی اورنگی عابد علی کے مطابق ملزمان نے رینجرزاہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیکابھی اعتراف کیا۔نیوکراچی ناگن موڑ پر ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ پریڈی پولیس لائن میں اسلحہ صاف کرنے کے دوران گولی لگنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔