• news

اٹارنی جنرل ٹیم کے ہمراہ کلبھوشن کیس کی سماعت کیلئے لندن روانہ، ائرکنڈیشن سسٹم خراب ہونے سے پی آئی اے کی پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) عالمی عدالت انصاف میں انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی 8جون کو ہونے والی سماعت میں شرکت کیلئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوگئے ہیں ، سوموار کے روز کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف میں پیش ہو نے کے لئے اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی، خاور قریشی ایڈوکیٹ سمیت پاکستانی قانونی ٹیم کے ہمراہ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے785 میں سوار ہوئے تو پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ،ذرائع کے مطابق جہاز نے دن 12 بجکر 30منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اسلئے مسافروں کو دوبارہ لائونج پر منتقل کیا گیا اور بعد ازاں کافی تاخیر سے روانہ ہوگیا ۔واضح رہے اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کی سربراہی میں قائم اس قانونی ٹیم نے لندن کے راستے ہیگ جانا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن