نارنگ منڈی: 100 روپے کے نوٹ پر ہنگامہ‘ فائرنگ سے پٹرول پمپ ملازم قتل
نارنگ منڈی+فیروز والا (نامہ نگاران) سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد سیہول کے پٹرول پمپ پر 100روپے کے نوٹ پر ہنگامہ فائرنگ سے پٹرول پمپ کا شفٹ انچارج شعیب ذوالفقار جاں بحق پٹرول پمپ پر تیل ڈلوانے کے دوران ایک سو روپے کے پرانے نوٹ پر مقتول اور ملزمان کے مابین تلخ کلامی کے بعد لڑائی جھگڑا ہوا اور موقع پر فریقین میں مصالحت کروا دی گئی بعدازاں موٹر سائیکل سوارملزمان پٹرول پمپ پرآئے اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں شعیب ذوالفقار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے جنڈیالہ کلساںکے چار ملزمان سرفراز اور فیصل وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔