• news

سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم افراد کو 29 جون تک نکل جانے کی مہلت

جدہ (نمائندہ خصوصی) حکومت سعودی عرب کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کیلئے90 دن کی سہولت دی گئی تھی جو اب خاتمے کے قریب ہے سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے جنرل دیف اللہ بن ستام الحیفی کے مطابق اب تک 345,089 افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایمنسٹی اسکیم کا آغاز 29 مارچ کو کیا گیا تھا جسکی معیاد 90 دن ہے ۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک مرتبہ پھر غیر قانونی مقیم افراد کو واضح کیا ہے کہ وہ 29 جون سے قبل اپنے ملکوں کو چلے جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن