• news

سفیر خان ہشام کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات، فلسطین کی حمایت کا یقین دلایا

جدہ ( امیر محمد خان سے ) سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر خان ہشام بن صدیق نے جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمان سے ملاقات کی۔ خان ہشام نے فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطن کیلئے پاکستان کی غیر مشروط حمائت کا یقین دلایا ۔او آئی سی کے سیکرٹر ی جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا او آئی سی نے ہمیشہ مختلف معاملات جن میں دہشت گردی ، کشمیر کی آزادی کے سلسلے میں پاکستان پالیسی کی حمائت کی ہے ۔انہوں نے او آئی سی کے اس فیصلے کی تعریف کی جس میں اوآئی سی نے ہندوستان کو خط لکھا ہے کہ او آئی سی کی کمیٹی کو کشمیر کا دورہ کرکے حالات کا جائیزہ لینے کی اجازت دی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن