چینی ساختہ جوہری آبدوز نے پہلا غوطہ جنوبی بحیرہ چین میں لگادیا
بیجنگ(آئی این پی )چین کی ملکی ساختہ جوہری آبدوز نے اپنا پہلا غوطہ جنوبی بحیرہ چین میں لگادیا، جیائو لانگ نے 4177میٹر گہرا غوطہ مقامی وقت کے مطابق صبح8بجکر 43منٹ پر لگایا۔ جیائو لانگ جوہری آبدوز کو خراب موسمی صورتحال بھی اپنے سفر پر روانہ ہونے سے نہ روک سکی۔ آبدوز کے ذریعے تمام تر توجہ گہرے پر مرکوز ہوگی۔