• news

کابل :افغان سرحدی علاقہ میں دھماکہ، کالعدم بی ایل اے کے ترجمان کے بھتیجے سمیت 3 ہلاک، 8 زخمی

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان سرحدی ضلع سپین بولدک کے بلوچ گائوں کے گھر میں زوردار دھماکہ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ 4کی حالت تشویشناک ہے۔ افغان حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکہ فراری کیمپ میں ہوا، کمانڈر سمیت 3 فراری ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم بی ایل اے کے ترجمان کا بھتیجا بھی شامل ہے۔ ادھر ہرات میں مسجد کے قریب بم دھماکے سے 7 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ افغان پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا تھا، اور اسے جامع مسجد کے ساتھ پارک کیا گیا۔ جامع مسجد12ویں صدی سے ملک کی بڑی مساجد شمار کی جاتی ہے اور یہ اپنے نیلے رنگ کی ٹائلوں کی وجہ سے معروف ہے۔ متاثرہ افراد مسجد میں نماز کیلئے آ رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن