امریکی صدر 19 جون کو پاناما کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 19 جون کو پانامہ کے صدر کارلوس وریلا کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے پانامہ کے ہم منصب کارلوس وریلا ملاقات کے دوران بین الاقوامی جرائم سے متعلق ادارے، غیر قانونی مائیگریشن اور منشیات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔