• news

جے آئی ٹی قطری شہزادے سے ان کے محل میں جا کر تحقیقات کر لے وہ جوابات دینے کے لئے تیار ہیں: سیف الرحمان

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیئر مین قومی احتساب بیورو (نیب) و سینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی قطری حکام سے ذاتی طور پر بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قطر آنا چاہے تو وہ ان کے سوالات کے جواب دینے کے لئے تیار ہیں، قطری حکام نے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیئے ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی مزید سوالات کرنا چاہے تو وہ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئر مین قومی احتساب بیورو سیف الرحمان نے کہا ، قطری شاہی خاندان کے میاں نواز شریف کے ساتھ خصوصی تعلقات قائم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن