• news

حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے سرکاری ملازمین کو یکم جولائی سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہیں یکم جولائی سے پہلے دینے کا فیصلہ کرکے عید سے قبل عید کی خوشخبری سنادی۔ تنخواہیں جلد دینے کا فیصلہ عید الفطر کے پیش نظر کیا گیا جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو 22 جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں سٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 24 جون بروز ہفتہ کو تعطیل کے باوجود بھی تمام بنک کھلے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن