خیبر پی کے پولیس نے شہدا پیکج میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا
پشاور (بیورورپورٹ) خیبر پی کے پولیس نے شہدا پیکج میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ آئی جی خیبر پی کے نے وزیراعلی پرویز خٹک کو خط ارسال کردیا۔ آئی جی نے مراسلہ میں کہا ہے کہ پولیس شہدا پیکج انتہائی کم ہے۔ پیکج 44 لاکھ روپے ہے۔ پنجاب میں ڈھائی کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں۔ پولیس شہدا کا پیکج پنجاب کے برابر کیا جائے۔ سی پی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف جیکٹس، گاڑیوں اور اسلحے کی ضرورت ہے۔ خیبر پی کے پولیس نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے بجٹ مانگ لیا۔3ہزار 46ملین روپے درکار ہوں گے، بلٹ پروف گاڑیاں‘ اسلحہ اور دیگر آلات کی ضرورت ہے۔