• news

شریفوں کے پٹھومسلسل جے آئی ٹی پر حملے کررہے ہیں :عمران

اسلام آباد (ایجنسیاں) عمران خان نے کہا ہے کہ شریفوں کے پٹھو مسلسل جے آئی ٹی پر حملے کر رہے ہیں۔ ٹوئیٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کارندے مسلسل جے آئی ٹی پر حملے کر رہے ہیں، تمام حکومتی ادارے نوازشریف کے ماتحت ہیں، نوازشریف کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی۔ شریف برادران 30 سال سے امپائر کے ساتھ ملکر کھیل رہے ہیں، شریفوں کی پرانی ذہنیت ہے کہ جو امپائر ان کے حق میں نہیں وہ متعصب ہے، میرا شروع سے ہی مؤقف تھا کہ نوازشریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ علاوہ ازیں عمران خان سے بلوچستان سے پارٹی وفدنے ملاقات کی اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی جانب سے بلوچستان کو تنظیمی طور پر 4 ذیلی ریجنز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، عمران نے بلوچستان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے تنظیمی امور پر ان کے خیالات و تجاویز کو سراہا۔ انہوں نے وفد کوبلوچستان کے تنظیمی ڈھانچے میں ترامیم لانے کی تجویزپرغور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اور اسکے عوام میرے دل کے قریب ہیں، بلوچستان کو سیاسی طور پر مستحکم بنانے کیلئے تحریک انصاف میدان عمل میں موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن