• news

نواز شریف کا فرانسیسی صدر کو فون‘ انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد‘دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فرانس کے نومنتخب صدر ایمو نویل جین مائیکل کو ٹیلیفون کیا اور انہیں فرانس کے صدر منتخب ہونے کی مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے فرانسیسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے انتخابات میں تاریخی جیت اور صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فرانس تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ فرانسیسی صدر نے پاکستان کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس ایگریمنٹ کی توثیق کو سراہا۔ وزیراعظم نے نئے فرانسیسی صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے فرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اظہار افسوس بھی کیا اور کہا پاکستان دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کیلئے فرانس اور یورپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن