• news

قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام، عمر قید پانے والا گیارہ برس بعد سپریم کورٹ سے بری

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو گیارہ سال بعد بری کر دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ الزام جس پر لگ جائے اسکی زندگی ختم ہو جاتی ہے، لوگ قانون کو نافذ کرنے کے لیے خود قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں، اسلامی ملک میں کوئی ذہنی طور پر مفلوج ہی ایسا کام کر سکتا ہے۔ بدقسمتی سے لوگوں کو ایسے مقدمات میں پھنسایا جاتا ہے، جبکہ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ مردان یونیورسٹی میں مشال کا قتل اس قسم کے واقعات کی تازہ مثال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن