جنوبی افریقہ ٹیم کی کٹ کا رنگ تبدیل
برمنگھم(سپورٹس رپورٹر )جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف میچ میں کٹ کا رنگ تبدیل کرلیا ‘عمومی طور پر سبز یونیفارم پہننے والی دونوں ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں ،اس موقع پر جنوبی افریقہ نے اپنے یونیفارم کا رنگ تبدیل کردیا ہے اور پروٹیز پیلے رنگ کے یونیفارم میں میں میدان میں اترے۔آئی سی سی کے آفیشل اکاونٹ پر جنوبی افریقہ کی شرٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پیلے رنگ کے یونیفارم میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئرکی تصویر سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جب دو ٹیموں کی وردیوں کا رنگ ایک جیسا ہو تو پھر ایک ٹیم کی وردی کا رنگ تبدیل کردیا جاتا ہے۔