میچ کے دوران ”گو نواز گو“ کے نعرے
برمنگھم(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھی شائقین کرکٹ کی جانب سے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ جبکہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کے لئے شائقین جیتے گا بھی جیتے گا پاکستان جیتے گا کے نعرے لگاتے رہے۔