• news

’’نہال ہاشمی نے ججوں کو دھمکایا‘ 63,62 کے تحت اہل نہیں رہے‘‘اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا چیئرمین سینٹ کو خط

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ کے سینئر وکیل اظہر صدیق نے نہال ہاشمی کی سینٹ رکنیت کی معطلی کیلئے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا اور خط کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی ارسال کر دی۔ اظہر صدیق نے خط میں موقف اپنایا کہ نہال ہاشمی نے ججوں اور جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکایا ہے اور آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت اہل نہیں رہے۔ خط میں واضح کیا گیا کہ نہال ہاشمی کی پارٹی مسلم لیگ ن بھی ان سے لاتعلقی کا اعلان کر چکی ہے خط کے ساتھ نہال ہاشمی کا استعفیٰ اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی کاپیاں بھی منسلک کی گئی ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن