بپھرے بیل کی ٹکر سے 60 سالہ مالک جاں بحق
محسن وال(نامہ نگار )بپھرے بیل کی ٹکر سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ میاں چنوں کے نواحی گائوں32/35مٹانوالہ چودہ ایل کارہائشی اللہ دتہ اپنے جانوروں کو پانی پلا رہا تھا کہ اس کے ایک بپھرے ہوئے بیل نے اسے ٹکریں مار مار کر شدید زخمی کر دیا زخمی کو تحصیل ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ۔