نہال ہاشمی کو حکم ملا ’’پتر پے جا انعام ملے گا پتر پے گیا‘‘: اعتزاز احسن
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نہال ہاشمی کو حکم دیا ’’پتر پے جا انعام و اکرام ملے گا، پتر پے گیا‘‘ ساتھ یہ بھی کہہ دیا استعفا واپس لے لو، یہ سارا کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سے تصویر نکالنے کی صلاحیت صرف حکومت کے پاس ہے اور تصویر کا فائدہ بھی یقیناً شریف فیملی کو ہے مگر اب یہ تصویر کیلئے سپریم کورٹ چلے گئے ہیں، سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو ر ہا ہے، انہوں نے کہا کہ سعد رفیق ، رانا ثناء اللہ اور دوسرے بھی یہی بات کر رہے ہیں نہال ہاشمی نے زیادہ سخت لحجہ اختیار کر لیا لیکن نہال ہاشمی کا بیان بھی اس سکرپٹ کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نہال ہاشمی پر ڈراما کر رہی ہے (ن) لیگ کو پتا تھا نہال ہاشمی استعفیٰ واپس لے گا تو قبول نہیں ہو سکے گا۔ قطری شہزادے کا بیان تو پہلے ہی4 ججز نے رد کر دیا خط سنی سنائی بات ہے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتا۔