• news

موثر حکمت عملی کے تحت کرپشن ختم کریں گے: چیئرمین نیب

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی مؤثر کامیاب اور جامع حکمت عملی کے باعث پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا، نیب کی کامیاب حکمت عملی کے تناظر میں سارک کے رکن ممالک بدعنوانی کی روک تھام کیلئے پالیسی سازی پر عمل پیرا ہیں، نیب دنیا کا واحد تفتیشی ادارہ ہے جس میں مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشن اور احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے قیام سے لے کر اب تک سرکاری و نجی اداروں اور افراد کی جانب سے 3 لاکھ 43 ہزار 356 شکایات موصول ہوئی ہیں، نیب نے اس عرصہ کے دوران 11581 شکایات کی جانچ پڑتال، 7587 انکوائریاں اور 3846 انوسٹی گیشن کی منظوری دی جبکہ متعلقہ احتساب عدالتوں میں 2808 ریفرنس دائر کئے گئے ہیں اور سزا کی مجموعی شرح 76 فیصد ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک لوٹے گئے 287.763 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن