دہشت گردی عفریت‘ نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: آرمی چیف
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔دوست ممالک کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دینے کے لئے تیارہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے ایس ایس جی ٹریننگ سینٹر تربیلا میںخصوصی دستوں کی آٹھ ہفتوں کے تربیتی کورس کی تکمیل کے موقع پر یہ بات کہی۔ اس تربیتی کورس میں نائجیرین فورسزکے دستے نے آٹھ ہفتوں کی تربیت مکمل کی ،نائجیرین دستہ چھبیس افسران سمیت چار سو چالیس جوانوں پر مشتمل تھا ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت گردی کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، دہشت گردی عفریت ہے، اس کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔