• news

جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے وزیراعظم استعفیٰ دیں: ہائیکورٹ بار کی قرارداد

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل وزیراعظم کے استعفیٰ کے حق میں قرار داد منظور کر لی۔بار نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر نہال ہاشمی کے استعفیٰ واپس لینے کے اقدام کولکھا گیا سکرپٹ قرار دے دیا۔ وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبے کو دہرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کے جنرل ہاﺅس کا مذمتی اجلاس ہوا۔ صدر بار ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ حکمران جے آئی ٹی کو دباﺅ میں لانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔بار کے سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پروزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل استعفے دیں۔ نائب صدر راشد لودھی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نے وکلاء کے مطالبہ پر استعفی نہ دیا تو رمضان کے بعد وزیر اعظم کے استعفی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔وکلاء نے جنرل ہاوس کے اجلاس کے بعد کے بعد احتجاجی کیمپ میں جا کر سیاہ پٹیاں باندھیں اور وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبہ کو دہرایا۔
قرارداد

ای پیپر-دی نیشن