پاکستان اور چین سے بیک وقت لڑ سکتے ہیں: بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبھکی
نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں) بھارتی آرمی چیف جنرل بین راوت نے ایک بار پھر گیدڑبھبھکی مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سے بیک وقت جنگ لڑ سکتے ہیں ۔ جنگ کیلئے اسٹرائیک کو 17تیار کی جارہی ہے ۔ جو ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ایک انٹرویو میں بھارتی چیف نے کہا کہ عالمی ا ور اندرون ملک خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ، انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ کشمیر بارے پاکستان کا بدنےتی پر مبنی پراپےگنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بھارتی فوج اندرونی و بےرونی دھمکےوں سے نمٹنے کی صلاحےت رکھتی ہے اور کسی بھی چےلنج سے نمٹنے کےلئے ہمارے پاس موثر مےکنزم موجود ہے کشمےر مےں ابھرتی ہوئی حالےہ کشےدگی کے حوالے سے بھارتی آرمی چےف کا کہنا تھا کہ پاکستان سو شل مےڈےا پر کشمےری نوجوانوں کے حوالے سے غلط افواہےں پھےلارہا ہے تاہم و ہ اس مےں کامےاب نہےں ہو گا۔ انہوں نے اس بات کی ےقےن دہانی کرائی کہ کشمےر مےں صورتحال جلد بہتر ہو جائےگی فوج کی تےارےوں کے اےک سوال پر جنرل بےپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار کے ساتھ ہم اپنے مسائل اٹھا رہے ہں جن کا ہمےں مثبت جواب ملا ہے بھارتی سرکار ہماری تمام ترضرورےات سے آگاہ ہے اور وہ ہر معاملے مےں ہماری ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
بھارتی آرمی چیف