پھلوں کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کیخلاف درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور‘ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جواب سمیت ہائیکورٹ طلبی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پھلوں کی قیمتوں میں ناجائزاضافے اورپھل مافیاکے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر،،ڈائریکٹر فوڈ اور تحفظ صارف کونسل کے نمائندہ کو عدالت میں جواب سمیت طلب کر لیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزارمحمداظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ منافع خوروں نے دوہرے منافع کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کر رکھا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ بھی پھل مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ لارڈ مئیر لاہور بیرون ملک موجودگی کی بناءپر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
ہائیکورٹ پھل مافیا