این ایف سی ایوارڈ میں مزید تاخیر نہ کی جائے: سینٹ مجلس قائمہ خزانہ
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سینٹ کے مجلس قائمہ برائے خزانہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں مزید تاخیر نہ کی جائے‘ چھوٹے صوبوں اور فاٹا کے مطالبات پر توجہ دی جائے۔ فنانس کمیٹی نے 13 اجلاس منعقد کئے اور بجٹ کے حوالے سے 279 سفارشات مرتب کیں۔ جن میں سے کافی تعداد میں سفارشات بعدازاں واپس بھی کی گئی ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی وترقیات کے متعلق سینٹ کی مجلس قائمہ نے سفارشات اسی دیں جن میںبہاولپور میں نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن کو اپ گریڈ کرنے ‘ بلوچستان کے ضلع کچھی میں علی یار شاہ ڈیم کی ازسرنو تعمیر کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔ منصوبہ بندی پر کمیٹی نے سفارش کی کہ ناران ‘ کاغان روڈ کی تعمیر کی جائے۔
سینٹ مجلس قائمہ