مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہیں:بھارتی وزیر داخلہ
ممبئی (آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جو کشمیری نوجوانوں کو اکسا رہے ہیں انھیں ان کو اپنے بچوں کی نظر سے دیکھنا چاہیے۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ایک صحت مند جمہوریت میں بات چیت کیلئے مسئلے کا ہر حل نکالا جاسکتا ہے ۔