• news

75لاکھ کے ڈاکے‘ مزاحمت پر نوجوان زخمی‘ اہل محلہ نے ڈاکو پولیس کے حوالے کردئیے

لاہور+ فیروزوالا(نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ مزاحمت کرنے پر اےک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا جبکہ رائے ونڈ کے علاقہ مےں ڈاکوو¿ں نے اےک تاجر کے کار نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔تفصےلات کے مطابق اسلام پورہ کی حدود غازی آباد روڈ پر شہسوار اپنے بھائی شہوار حیدر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سکول میں فیس جمع کرا کرگھر واپس آرہا تھا۔ جب وہ گھر کے باہر گلی میں پہنچے تو ایک خاتون اور اےک مرد ڈاکو نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر ےرغمال بناےا، تو شہوار نے مزاحمت کر دی ۔ جس پر ڈاکو نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد مےں آ کر شہسوار شدےد شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ اور شور کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے دونوں ڈاکوﺅں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ زخمی شہسوار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا گےا ہے۔ رائے ونڈ کے علاقہ مےں پٹرول پمپ کے قریب 2 مسلح ڈاکوو¿ں نے کار سوار تاجر ندےم خان کو روکنے کا اشارہ کےا تو ندےم نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس پر ڈاکوو¿ں نے کارپر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس سے کار کو شدےد نقصان پہنچا مگر خوش قسمتی سے ندےم فائرنگ کی زد مےں آنے سے محفوظ رہا، جس کے بعد ڈاکوو¿ں نے ندیم خان کو روک کر گن پوائنٹ پر ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 2 موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ہےں۔ دیگر وارداتوں میں ڈاکوو¿ں نے شادباغ میں قاسم ظہیر کے گھر گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 44لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان،گرین ٹاﺅن میں شمیم اختر کے کلینک سے 17لاکھ 49ہزارروپے،کوٹ لکھپت میں حیدر اور اس کی فیملی سے3 تین لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،نولکھا میں طارق کی دکان سے دولاکھ 20ہزارروپے،فیکٹری ایریا میں حبیب کی موبائل فرنچائز سے2لاکھ روپے ، کاہنہ میں زین کی دکان سے ایک لاکھ 46ہزارروپے،جنوبی چھاﺅنی میں نزاکت سے ایک لاکھ 20ہزارروپے ،مزنگ میں یونس سے 65ہزارروپے اور موبائل فون ،ریس کورس میں قاسم سے55ہزارروپے،ملت پارک میں اعجاز سے 50ہزارروپے ،گجر پو رہ میں فراز سے ہزاروں روپے نقدی، کیمرہ اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروںنے لیاقت آباد میںسے نعیم، اسلام پو رہ میںسے سرفراز کی کارےں جبکہ شاہدرہ میں سے رضا اور ضیا، لوئرمال میں مقصود، مناواں میں آصف، باٹا پور میں اکبر، شمالی چھاﺅنی میں شیر علی، فیکٹری ایریا میں کاشف، نواب ٹاﺅن میں اسلم، سندر میں اشفاق، چوہنگ میں شاہد، ٹاﺅن شپ میں اسلم، جنوبی چھاﺅنی میںراشد ، ہربنس پورہ میںسے عثمان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ لاہور روڈ کی آبادی خان پور میں ایک فیکٹری میں بعض افراد نے گھس کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ ڈاکوﺅں نے صدیق اور شہزاد سے موٹرسائیکلیں چھین لی اور فرار ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے اسد علی سے پرس چھین لیا نقدی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن