• news

حکومت مودی کی مددگار‘ حافظ سعید کو بھارتی دباﺅ پر نظر بندکیا: عبدالرحمن مکی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دفاع پاکستان کونسل و جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔ حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی سفارتی واخلاقی مدد کہیں نظر نہیں آتی؟۔ مظلوم کشمیری قوم پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔ کشمیر پاکستان کا قومی مسئلہ ہے‘ اس تحریک میں دہشت گردی نام کی کوئی چیز نہیں۔ حافظ محمد سعید کو بھارتی دباﺅ پر نظربند کیا گیا۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا ریکارڈ دنیا کے سامنے لایا جائے میڈیا مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میںسینئر اخبار نویسوں اور کالم نگاروںکے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما محمد یحییٰ مجاہد،مولانا ادریس فاروقی و دیگر بھی موجود تھے۔حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ پچھلے دس ماہ سے کشمیر میں تحریک عروج پر ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے برہان وانی کی شہادت کے بعد ایک تقریر کی پھر خاموش ہیں،ہمیںاس عظیم قومی مسئلے کو اجاگر کرنا چاہئے کشمیری اپنی حدوں سے بہت آگے آ چکے ہیں ۔پاکستان کے پرچموں میں شہداءکو دفن اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔امیر جماعة الدعوة کو نظربند کرکے کشمیریوں کو منفی پیغام دیا گیا ہم عدالت میں گئے لیکن ان کی نظربندی کے حوالہ سے کوئی ثبوت نہیں دیا گیا حکومت مودی کی مدد کر رہی ہے کشمیر قومی مسئلہ ہے اس مسئلہ میں کوئی شدت،دہشت گردی نام کی کوئی چیز نہیں۔
عبدالرحمن مکی

ای پیپر-دی نیشن