• news

اشرف غنی کی حکومت گرائی گئی تو طالبان قبضہ کر لیں گے : حکمت یار

کابل (نیٹ نیوز) حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی پارٹی یا شخص نے اشرف غنی کی حکومت ختم کی تو طالبان ملک پر قبضہ کر لیں گے۔ یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکمت یار نے کہا اس کی پارٹی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی اور دیگر جماعتوں کو بھی ایسا م¶قف اپنانا چاہئے۔ قوم کو پرامن مظاہروں کا حق ہے اور ہر شہری کو تبدیلی کیلئے آواز بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا حکومت کے ساتھ تعطل ختم ہونا چاہئے۔پاکستان کا نام لئے بغیر کہا ہمسائے ملک کو افغانستان میں جنگ میں تعاون فراہم نہیں کرنا چاہئے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن