احتساب عدالت میں سابق صدر زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت‘ وکیل صفائی کے دلائل موخر‘ آئندہ پیشی 14جون کو ہوگی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔ زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے ریفرنس میں عائد الزامات کے دفاع اور بریت کی درخواست میں آصف زرداری کے وکیل کے دلائل موخر کردئیے گئے ۔بریت کی درخواست پر وکیل صفائی کے دلائل اگلی سماعت پر بھی جاری ہیں۔