• news

ایتھوپیا: امتحانات میں نقل کو روکنے کیلئے ملک بھر میں انٹرنیٹ بند

ادیس ابابا( آن لائن ) ایتھوپیا کی حکومت نے امتحان میں نقل اور دیگر ناجائز ذرائع کو روکنے کےلئے گذشتہ روز پورے ملک کا انٹر نیٹ بند کردیا ۔اس سے پہلے پچھلے سال طلباء نے اپنے امتحانی پرچوں کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنا شروع کر دیا تھا، جس کو روکنے کےلیے اس سال حکومت نے انٹرنیٹ ہی بند کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کی آبادی دس کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ امتحان دینے والوں کی تعداد دس لاکھ سے بھی کم ہے۔ امتحان کی وجہ سے ملک کی تمام آبادی گذشتہ روز انٹرنیٹ استعمال نہیں کر سکی۔اس کا مطلب ہے کہ ایتھوپیا کے رہنے والے اور وہاں کا سفر کرنے والے نہ ہی موبائل، نہ سیلولر اور نہ ہی وائی فائی انٹرنیٹ استعمال کر سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن