• news

پہلے ہی کہہ دیا تھا مسلم لیگ ن والے جے آئی ٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں گے: تحریک انصاف

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا مسلم لیگ (ن) والے جے آئی ٹی کے راستے میں رکاوٹ کی کوشش کریں گے،آصف کرمانی غیر سیاسی شخص ہیں، نہال ہاشمی سے جے آئی ٹی کے خلاف الفاظ کہلوائے گئے، انہیں یقین ہو چلا ہے کہ جے آئی ٹی ان کے خلاف ہے۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ آصف کرمانی اور دیگر نے جے آئی ٹی کے رویے کے خلاف گفتگو کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن