مردان ‘مشال قتل کیس میں گرفتارطلبا کے والدین کا احتجاجی مظاہر ہ
مردان (نا مہ نگار)مشال قتل کیس میں گرفتارطلباءکے والدین کا چالان پیش نہ کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کردیا اور کل ہفتہ کے روز تک الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیاہے کہ اگر چالان پیش نہ کیاگیاتو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جبکہ مقدمے کو مردان سے کسی دوسرے شہر منتقلی برداشت نہیں کی جائے گی جمعرات کے روز مشال قتل کیس میں گرفتار درجنوں والدین اوررشتہ داروں نے احتجاجی مظاہر ہ کیا اورکالج چوک سے پریس کلب تک مارچ کیا ریلی کے شرکاءکے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز او ربینرز تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع کونسل کے ممبران ممتازبہادر ،سردار لالا،ڈاکٹر صاحبزادہ،ڈاکٹر شیرولی اور امیرمحمدخان سمیت دیگر نے کہاکہ 56 دن گزرنے کے باوجود چالان عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ انہوںنے جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ اورجھوٹ کا پلندہ قراردیا۔