• news

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالبعلم محمد احمد کو ڈاکٹروں نے پاکستان واپسی سے روک دیا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں زیر علاج لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کو طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے پاکستان واپسی سے روک دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق محمد احمد کے گلے میں درد کی شکایت برقرار ہے اور ابھی اسے مزید علاج کی ضرورت ہے ۔
محمد احمد کے والد محمد راشد کے مطابق ان کے بیٹے کی اسپیچ تھراپی، آکوپیشنل اور فزیوتھراپی دوبارہ کی جارہی ہے۔لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں اساتذہ کے مبینہ تشدد کا شکار محمد احمد حکومت سندھ کی مالی معاونت سے امریکی ریاست اوہایو کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے گلے اور سانس کی نالی کے آپریشن کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن