اینٹی نارکوٹکس فورس نے 22.45 ٹن منشیات 4.35 ٹن ممنوعہ مواد برآمد کر لیا
راولپنڈی(صباح نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 21 ملک گیر کاروائیوں کے دوران تقریباً 26 ارب 44 کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی 22.45ٹن منشیات اور4.35ٹن ممنوعہ کےمےائی مواد برآمد کر لےا۔ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2خواتےن سمےت 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 6گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 21.853ٹن چرس، 310.33کلو گرام ہیروئن ،385کلو گرام افیون ، 1.11کلو گرام ایمفیٹامین ، 4250لیٹراےسےٹک این ہائیڈرائیڈ، 103ممنوعہ کیمیائی موا د اور 1775لیٹرشراب شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف کوئٹہ نے ضلع کلہ عبداللہ میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے 10395 کلوگرام چرس کوئٹہ کے قریب سے 1430لٹر ایسیٹک این ہائیڈرائڈ بر آمد کر لیا،جبکہ عبدالحکیم نامی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دالبندین کے علاقے کلی صوفی جان میں 135 کلوگرام افیون اور 120لیٹر ایسیٹک این ہائیڈرائڈ بر آمد کرلےا۔ چوتھی کاروائی کے دوران مکان سے 419 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی، عبدالواحد نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پانچویں کارروائی کے دوران پشین سے قبضے میں لے کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 99 کلوگرام چرس برآمد کر لی اورگاڑی مےں سوار امیر محمد نامی پشین کے رہائشی ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ۔ راولپنڈی نے میں منشیات فروش کے قبضے سے 3کلوگرام ہیروئین برآمد ، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8.4کلو گرام چرس برآمد کر کے کار پر سوار چارسدہ کے رہائشی 3ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا دیگر کارروائیاں اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ، لاہور، پشاور، کراچی، چترال میں کی گئی ہیں، اے این ایف کراچی نے داﺅد گوٹھ ضلع ملیر میں دوران کاروائی ایک مقامی منشیات فروش محمد مرزا نامی ملزم کے قبضے سے 1.2کلو گرام چرس پکڑی گئی، کراچی جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے خیرپور کے رہائشی غلام حسین نامی ملزم کے سوٹ کیس سے900گرام ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔