• news

پیمرا کوضابطہ اخلاق پرکارروائی سے نہیں روکا جا سکتا: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکٹرانک میڈیا پر غیراخلاقی اشتہارات، مارننگ شوز اور ڈراموں کے خلاف کیس میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔ عدالت عالےہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے الیکٹرانک میڈیا پر مخرب اخلاق اشتہارات، مارننگ شوز اور ڈراموں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پی بی اے کے وکےل ایڈووکیٹ علی ظفر نے کہا کہ رمضان گائیڈ لائن کے حوالے سے پےمرا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فریقین کو سن کرفیصلہ کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پےمرا کو کیس کے حتمی فیصلہ تک پی بی اے کے خلاف کارروائی سے روکا۔ وکےل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کے بعد پےمرا چینلز کو شوکاز نوٹس بھیج رہی ہے۔ پےمرا کے نوٹس سپریم کورٹ کے حکم کے منافی ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم پےمرا کو ضابطہ اخلاق پر کارروائی سے نہیں روک سکتے۔ پی بی اے کے وکیل نے کہ ہم ضابطہ اخلاق نہیں، رمضان گائیڈ لائن کے خلاف عدالت آئے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بادی النظرمیں سپریم کورٹ کا آرڈر ابھی موثر ہے، جس کے تحت ہائیکورٹ کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس وقت تک پمرا کو چینلز کے خلاف کسی تادیبی کارروائی سے روکا گیا تھا۔ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن