محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام زونل ایڈمنسٹریٹر کانفرنس
لاہور(خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ایوان اوقاف میں زونل ایڈمنسٹریٹر کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت سیکرٹری اوقاف عبد الجبار شاہین نے کی۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ، اوقاف کے ڈائریکٹرز، پنجاب بھر سے آئے ہوئے 11زونل ایڈمنسٹریٹرزاور40 منیجرز نے شرکت کی۔ دوران کانفرنس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت محکمانہ کیسز، قدیم واجبات کی وصولی، وقف املاک کو سالانہ پٹہ پر دینے کے معاملات کے علاوہ کیش بکسز کی صورتحال زیر بحث آئی۔ سیکرٹری اوقاف نے شرکاء پر واضح کیا کہ محکمانہ مفاد کا خیال رکھنے والے ملازمین اور افسروں کی تعظیم کی جائے گی