شیر جے آئی ٹی سے ڈر گیا : فرخ جاوید مون
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کمیشن والا شیرجے آئی ٹی سے ڈرگیا ہے،مک مکا اوراپنے امپائروں کیساتھ میچ کھیلنے اوراداروں کودھمکیاں دینے کی شریف برادران کی بہت پرانی عادت ہے لیکن اس بارانہیں سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی نیوٹرل جے آئی ٹی کا سامنا ہے جس کیوجہ سے وہ تڑپ رہے ہیں اورجے آئی ٹی کومنی ٹریل دینے کی بجائے سازش اورمنصوبہ بندی کے تحت اعلٰی عدلیہ اورجے آئی ٹی کیخلاف روزانہ ڈرامے کرکے الزامات لگارہے ہیں۔