• news

پاکستان عرب ممالک اور ایران کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرے : ابوالخیر محمد زبیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونس کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایرانی پارلیمنٹ اورآیت اللہ خمینی کے مزار پر حملے میں 12 افراد کے جاں بحق اور 42 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے ایرانی باشندوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا حملہ ان متحارب ممالک کے درمیان تلخیوں اور جنگ کے شعلوں کو مزید بھڑکانے کا باعث بنے گا ایسی صورتحال میں جبکہ عرب ممالک کیطرف سے قطر کے بائیکاٹ ہندوستان اور افغانستان کی طرف سے پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں پاکستان کو مصالحاتی کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن