تاریخی بجٹ کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے 106 منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہیں کئے : عزیز الرحمن چن
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تاریخی بجٹ کاڈھنڈورا پیٹنے والوں نے مفاد عامہ سے تعلق رکھنے والے 106 منصوبوں کے لئے مطلوبہ فنڈز ہی مختص ہی نہیں کئے۔ نئی یونیورسٹیوں، کالجز، کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ، کاٹن سیڈ ریفارم ہیپاٹائٹس کلینکس واٹر سپلائی سکیموں، لائیو سٹاک فارمز اور دیگر منصوبوں کے لئے فنڈز جاری نہ کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے زبانی جمع خرچ اور کاغذی کاروائی کی حد تک بجٹ پیش کئے ہیں۔ عوام کو وفاق اور پنجاب کے بجٹ سے کچھ نہیں ملا۔