مغربی بنگال: موبائل فون چوری کے الزام میں ہجوم کا مسلمان لڑکے پر تشدد 4 انگلیاں کاٹ دیں
کولکتہ(صباح نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں موبائل فون کی چوری کے شبہ میں ہجوم نے 11سالہ مسلم لڑکے کو بے رحمی سے زدوکوب کیا۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے میدنی پور میں پیش آیا۔لڑکا جس کا نام اسمعیل بتایا گیا ہے کو برہنہ کرکے بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیا۔قبل ازایں اس کی چار انگلیاں بھی کاٹ دی گئیں ۔ واقعہ پیش آنے کے بعد سے اسمعیل لاپتہ ہے۔مذکورہ واقعہ اصل ملزم جیانتا میتی کے حکم پر کیاگیا جو مقامی پنچایت پردھان جھارنہ میتی کا شوہر ہے۔چونکا دینے والا یہ واقعہ ہجو م کی جانب سے ہفتہ کے روز بس ٹرمنل کے پاس پیش آیا ایک ویڈیو فوٹیج جس میں بے بس اور لاچار اسمعیل دکھائی دے رہا ہے جس کی تصدیق گھر والوں نے بھی کی ہے اور اس ویڈیو میں متاثرہ لڑکا ایک کمرے میں بیٹھا ہوا صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس کے اطراف میں کچھ لوگ گھیرا ڈالے کھڑے ہیں۔