مشتبہ بیگ برآمد‘ سکیورٹی خدشات پر مانچسٹر ائرپورٹ خالی کرا لیا گیا
مانچسٹر (نوائے وقت رپورٹ) مانچسٹر ائرپورٹ سے مشتبہ بیگ برآمد ہوا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مانچسٹر ائرپورٹ کو سکیورٹی خدشات پر خالی کرالیا گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔