• news

سپریم کورٹ وزیراعظم سے استعفیٰ دلوائے‘ سڑکوں پر نکل کر عدات کا دفاع کریں گے: عمران

اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے اپیل کی ہے کہ نواز شریف کی موجودگی میں جے آئی ٹی کام نہیں کرسکتی ٗ سپریم کورٹ وزیراعظم سے استعفیٰ دلوائے ٗخدشہ ہے یہ لوگ سپریم کورٹ پر حملہ کر ینگے ٗپارٹی ورکرز کو تیار رہنے کی کال دیدی ہے ٗ سڑکوں پر نکل کر سپریم کورٹ کا دفاع کرینگے ٗمیں نے سپریم کورٹ میں اپنی اراضی کے سارے خریدو فروخت کے کاغذات پیش کر دیئے ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نے کہاکہ موٹو گینگ میں نئے نئے فنکاروں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پانامہ کیس کی جے آئی ٹی پر حملے بھی بڑھتے جا رہے ہیں جس میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے اور جے آئی ٹی پر حملے کا مطلب سپریم کورٹ پر حملہ ہے کیونکہ یہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی۔ یہ لوگ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنائیں گے اور پھر اس کا بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ جے آئی ٹی کو اتنا متنازعہ بنا دیا جائے کہ یہ لوگ ایک بار پھر بچ جائیں جیسے پہلے بچتے آئیں ہیں، جے آئی ٹی نے بھی سپریم کورٹ کو کہا ہے کہ راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں جبکہ ایس ای سی پی کا چیئرمین اسحاق ڈار کا آدمی ہے اور ان کے خلاف حدیبیہ پیپر مل کا مقدمہ بھی ہے لہٰذا وہ کس طرح سے ان کے خلاف بیان دیگا۔ مسلم لیگ(ن) والے حسین نواز کو مظلوم بچہ بنا کر پیش کر رہے ہیں، اس کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں ٗیہ لوگ جے آئی ٹی سے اس لئے ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا سارا سچ سامنے آ جائیگا، عمران خان نے شیخ رشید کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش آنے والے واقعہ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب مسلم لیگ ن نے پہلے سے پلان کیا ہوا تھا۔ عمران خان نے جمشید دستی کی گرفتاری کی بھی پرزور مذمت کی۔ نواز شریف 1997 کے زمانے میں نہ رہیں بلکہ زمانہ بہت بدل چکا ہے اور میں مسلم لیگ اور نواز شریف کیلئے بہت خطرناک ہونے والا ہوں۔ جی آئی ٹی کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، قوم سڑکوں پر آئے گی۔ قطری شہزادہ بھی پاکستان نہیں آرہا اس کے خط ضائع ہو جائںی گے اب جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اصل تفتیش اسحاق ڈار اور شہباز شریف سے کی جانی چاہئے۔ نہال ہاشمی کی دھمکی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن