• news

’’متاثرہ شخص سچا ہے‘‘ رانا ثناء اللہ شیخ رشید کو’’ٹھگ‘‘ قرار دیدیا

لاہور(آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی خود ہی متنازعہ بن گئی ہے، جے آئی ٹی کا طریقہ کار آئین قوانین کے مطابق نہیں، جے آئی ٹی کہیں جارہی ہے، نہ کوئی ثبوت اکٹھا کررہی ہے۔ متنازع جے آئی ٹی شریف خاندان کے خلاف سازش ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا جے آئی ٹی کیس جاری ہے نہ کوئی ثبوت اکٹھا کررہی ہے عوام میں جے آئی ٹی سے متعلق غم وغصہ ہے۔ جے آئی ٹی میں رشتہ داریاں بھی نکل رہی ہیں۔ متنازع جے آئی ٹی شریف خاندان کے خلاف سازش ہے۔ شریف خاندان کے خلاف سازش دھرنوں سے شروع ہوئی جس میں اندرونی بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ یہ شریف خاندان کے خلاف نہیں پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا پاکستان کا مضبوط ہونا عالم اسلام کا مضبوط ہونا ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے شیخ رشید کو ’’ ٹھگ ‘‘ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ مسلم لیگ (ن) میں آئے تو رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر شیخ رشید بنے جبکہ اس سے پہلے یہ راولپنڈی کا ’’شیدا ٹلی ‘‘ تھا۔ ان کی ماضی کی شہرت بھی یہی ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر جھگڑے سے لگ رہا تھاکہ متاثرہ شخص سچا اور شیخ رشید جھوٹے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن