چیئرمین پاکستان سپر لیگنجم سیٹھی کروڑوں کے ٹیکس غبن میں ملوث نکلے
لاہور( نمائندہ سپورٹس)چیئرمین پاکستان سپر لیگ اور متوقع چیئرمین پی سی بی کی مشکلات بڑھ گئیں، کروڑوں کے ٹیکس غبن میں ملوث ہونے کا انکشاف، ایف بی آر نے 8روز میں پی ایس ایل سیزن ون، ٹو اور چھٹی ٹیم کا ٹیکس ریکارڈ جمع کرانے کی مہلت دے دی، ایف بی آر نے چیئرمین پاکستان سپر لیگ کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق انتظامیہ سے تفصیلات طلب کی گئیں ہیں کہ سیزن ون اور سیزن ٹو کی فرنچائز کا ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرانے سے متعلق ریکارڈ جمع کرائیں، ، پی ایس ایل انتظامیہ نے سیزن ون اور سیزن ٹو کاور ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کروایا جس پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ایس ایل کے حکام کو 8جون تک جواب جمع کرانے کی ہدیات کر رکھی تھے تاہم جمہ کے روز 9جون کو پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ ان کو جواب جمع کرانے کیلئے تھوڑا وقت دیا جائے جس پر ایف بی آر نے 8 روز کی مہلت دے دی، ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے پی ایس ایل میں شامل چھٹی ٹیم اور باقی 5ٹیموں سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کیا ہے جس میں ان کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات ہوں گی۔، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے فرنچائنرز کی آمدن، اخراجات اور ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات منظر عام پر کرنے کے بعد نجم سیٹھی کی مبینہ کرپشن کھل کر سامنے آجائے گی، پی ایس ایل میں فرنچائروں کی نیلامی اور ٹیکس کی عدم ادائیگی کی مد میں نجم سیٹھی اربوں کی کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہیں، واضح رہے کہ آگسٹ میں چیئرمین پی سی بی شیریار خان کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد نجم سیٹھیکو چیئرمین پی سی بی بنانے کیلئے متعلق گورننگ باڈی قرارداد منظور کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم زوال کا بدستور نظام ہے۔