• news

شرجیل خان کا ایک بار پھر بورڈ پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگا دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی کا مقصد کسی کو سزا دلوانا نہیں بلکہ حقائق ٹریبیونل کے سامنے لانا ہے، بورڈ نے نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے فراہم کئے گئے شواہد پیش کرنے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔شرجیل کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست غیرقانونی ہے، بورڈ کیس کا فیصلہ نہیں چاہتا، اس لئے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، معاملہ کو سول مقدمات کی طرح چلانا چاہتا ہے۔ شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کا ہر جگہ اکٹھا رہنا محض اتفاق ہے۔ شرجیل خان 13 جون کو ٹریبیونل میں جواب جمع کروائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن