• news

وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا واپڈا پر بجلی چوری کا الزام غلط‘ ایسے معاملات سے کوئی تعلق نہیں: ترجمان

لاہور(پ ر) واپڈا ترجمان نے مورخہ9جون کو بعض اخبارات میں وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کے بیان پر مبنی اس خبر کی وضاحت کی ہے، جس میں مبینہ طور پر واپڈا پر بجلی کی چوری میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی چوری پکڑنا واپڈا کا کام ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ واپڈا پر لگایا گیا مذکورہ الزام شاید کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے، کیونکہ پاور سیکٹر میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات اور 2007ء میں واپڈا کے پاور ونگ کی تنظیم نو کے بعد بجلی کے معاملات سے واپڈا کا کوئی تعلق نہیں۔ پن بجلی کی پیداوار کے علاوہ بجلی کے تمام امور سرکاری شعبہ میں قائم مختلف جنریشن کمپنیوں ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے دائرہ کار میں شامل ہیں اور ان کمپنیوں کا واپڈا سے کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن