بھارت کو پاکستان ‘چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر تحفظات ہیں: مودی
آستانہ(اے این آئی) بھارتی وزیراعظم مودی نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والی سنگھائی تعاون تنظیم کے 17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام رکن ممالک سے کہا ہے کہ مشترکہ اقدام اٹھانے تک دہشت گردی کیخلاف کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔ مودی نے کہا کہ رکن ممالک مشترکہ لائحہ عمل تیار اور تعاون کرکے ہی خطے کو دہشت گردی سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ سنگھائی تعاون تنظیم ہمارے اقدامات کی بھرپور حمایت کرے گی۔ اپنے خطاب میں مودی نے سی پیک پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سنگھائی تعاون تنظیم افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔