• news

ننکانہ: جائیداد کا تنازعہ‘ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) جائیداد کے تنازع پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شورہ کوٹھی روڈ ننکانہ کے شکور احمد کی تقریباً چھ ماہ قبل پنڈی بھٹیاں کی رخسانہ بی بی کے ساتھ شادی ہوئی جس کا اپنی بیوی کے ساتھ جائیداد کے لین دین پر اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر شکور احمد نے فائرنگ کرکے رخسانہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شکور پہلے سے بھی شادی شدہ تھا جبکہ رخسانہ بی بی کے بھی پہلے خاوند سے تین بچے تھے جو رخسانہ بی بی کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن